صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. باب هل يجعل نقش الخاتم ثلاثة أسطر:
باب: انگوٹھی کا کندہ تین سطروں میں کرنا۔
حدیث نمبر: 5878
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، لَمَّا اسْتُخْلِفَ كَتَبَ لَهُ، وَكَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ، مُحَمَّدٌ سَطْرٌ، وَرَسُولُ سَطْرٌ، وَاللَّهِ سَطْرٌ.
مجھ سے عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد عبداللہ بن مثنیٰ نے بیان کیا، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو انہوں نے مجھ کو زکوٰۃ کے مسائل لکھوا دیئے اور انگوٹھی (مہر) کا نقش تین سطروں میں تھا ایک سطر میں ”محمد“ دوسری سطر میں ”رسول“ اور تیسری سطر میں ”اللہ“۔ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5878]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب خلیفہ مقرر ہوئے تو انہوں نے مجھے زکاۃ کے مسائل لکھوائے اور انگوٹھی کا نقش تین سطروں پر مشتمل تھا: ایک سطر میں «مُحَمَّدٌ» ”محمد“، دوسری سطر میں «رَسُولُ» ”رسول“ اور تیسری سطر میں «اللَّهِ» ”لفظ اللہ“ تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5878]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Bukhari Hadith 5878 in Urdu
ثمامة بن عبد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري