صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. باب فضل صلاة الفجر فى جماعة:
باب: فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کی فضیلت کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 649
قَالَ شُعَيْبٌ: وَحَدَّثَنِي نَافِعٌa>، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَفْضُلُهَا بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً.
شعیب نے فرمایا کہ مجھ سے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطہ سے اس طرح حدیث بیان کی کہ جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 649]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نماز باجماعت کی فضیلت تنہا شخص کی نماز سے ستائیس درجے زیادہ ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 649]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة ثبت مشهور | |
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر شعيب بن أبي حمزة الأموي ← نافع مولى ابن عمر | ثقة حافظ متقن |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 649 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:649
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے پہلے امام مالک ؒ کے واسطے سے یہ مرفوع حدیث گزرچکی ہے، اب شعیب کے واسطے سے اسے بیان کیا ہے۔
گویا یہ متصل اور مرفوع روایت ہے۔
امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے کہ اگرچہ اس حدیث میں مطلق جماعت کی فضیلت کا ذکر ہے، تاہم نمازی کو چاہیے کہ وہ فجر کی نماز باجماعت ادا کرے تاکہ ستائیس درجے زیادہ ثواب حاصل کرنے کے علاوہ اسے فرشتوں کی بھی معیت حاصل ہو جو نماز فجر میں تلاوت قرآن سننے کے لیے جماعت میں حاضر ہوتے ہیں، پھر اللہ کے حضور پیش ہوکر اس کے نیک بندوں کا ذکر خیر کرتے ہیں۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 649]
Sahih Bukhari Hadith 649 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي