🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب لا يرجم المجنون والمجنونة:
باب: پاگل مرد یا عورت کو رجم نہیں کیا جائے گا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6816
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: فَكُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ، فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّى، فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ هَرَبَ، فَأَدْرَكْنَاهُ بِالْحَرَّةِ، فَرَجَمْنَاهُ.
ابن شہاب نے بیان کیا کہ پھر مجھے انہوں نے خبر دی، جنہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ رجم کرنے والوں میں، میں بھی تھا ہم نے انہیں آبادی سے باہر عیدگاہ کے پاس رجم کیا تھا جب ان پر پتھر پڑے تو وہ بھاگ پڑے لیکن ہم نے انہیں حرہ کے پاس پکڑا اور رجم کر دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب المحاربين/حدیث: 6816]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اسے رجم کیا تھا، ہم نے اسے آبادی سے باہر عیدگاہ کے پاس رجم کیا تھا۔ جب اس کو پتھر پڑے تو وہ بھاگ نکلا، لیکن ہم نے حرہ کے پاس اسے پا لیا اور وہیں سنگسار کر دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب المحاربين/حدیث: 6816]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥اسم مبهم
Newاسم مبهم ← جابر بن عبد الله الأنصاري
0
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← اسم مبهم
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6816 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6816
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں یوں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کی خبر لگی تو آپ نے فرمایا تم نے اسے چھوڑ کیوں نہ دیا۔
شاید وہ توبہ کرتا اور اللہ اس کا قصور معاف کر دیتا۔
اس کو ابوداؤد نے روایت کیا اور حاکم اور ترمذی نے صحیح کہا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اقرار کرنے والے اگر رجم کے وقت بھاگے تو اس سے رجم ساقط ہو جائے گا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6816]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6816
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ تو دیوانہ ہے؟ کیونکہ کوئی صاحب شعور، اس طرح کا اعتراف واقرار نہیں کرتا جس کی پاداش میں وہ دنیا سے نیست ونابود ہو جاتا ہو، لیکن اس انسان کا ضمیر بیدار ہو چکا تھا۔
اسے بخوبی علم تھا کہ اس طرح موت سے وہ اس جرم سے پاک ہو جائے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اقرار کے بعد اس کے خاندان سے پتا کرایا کہ یہ شخص دیوانہ تو نہیں، قوم نے بالاتفاق گواہی دی کہ یہ شخص انتہائی سمجھ دار ہے۔
الغرض آپ نے اس سلسلے میں پوری تحقیق کی جیسا کہ آئندہ وضاحت آئے گی، اس کے بعد آپ نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا۔
(2)
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ دیوانے کو ہوش آنے تک رجم کی سزا نہ دی جائے۔
(فتح الباري: 150/12)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6816]

Sahih Bukhari Hadith 6816 in Urdu