مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو شخص لوگوں کا مال قرض لے اور وہ اس کے ادا کرنے یا ضائع کر دینے کا ارادہ رکھتا ہو (تو اس کا کیا حکم ہے؟)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں کا مال قرض لے اور وہ اس کے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے ادا کرا دے گا اور جو شخص (لوگوں کا) مال لے اور وہ اس (مال) کو ضائع کر دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع کر دے گا۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1102]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1102 in Urdu