🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جو شخص کسی عربی غلام کا مالک ہو جائے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں (قبیلہ) بنی تمیم کے لوگوں سے محبت رکھنے لگا جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ تین باتیں سنیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی نسبت فرماتے تھے: میری تمام امت میں سے دجال پر یہی لوگ زیادہ سخت ہوں گے۔ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کہتے تھے کہ ان کے صدقات آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں۔ اور ان کے قبیلے میں سے ایک لونڈی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! اس کو آزاد کر دو کیونکہ یہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1146]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1146 in Urdu