🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عورت کا اپنے شوہر کی موجودگی میں خاوند کے سوا کسی اور کو کوئی چیز ہبہ کرنا اور لونڈی کا آزاد کرنا جائز ہے۔
ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنی ایک لونڈی کو آزاد کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لی پھر جب ان کی باری کا دن آیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے تھے تو انھوں نے عرض کی کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا واقعی تم آزاد کر چکی ہو؟“ انھوں نے عرض کی جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اس لونڈی کو اپنے ننھیال والوں کو دے دیتیں تو اس میں تم کو زیادہ ثواب حاصل ہوتا۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1163]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1163 in Urdu