مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اس چیز کا تحفہ دینا جس کا پہننا مکروہ ہو۔
امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک دھاری دار ریشمی جوڑا بھیجا، میں نے وہ پہن لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غصہ کا اثر دیکھا تو میں نے اس کو پھاڑ کر اپنی (رشتہ دار) عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1167]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1167 in Urdu