🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جنگ میں جاتے وقت (اپنے بدن پر) خوشبو لگانا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور وہ اپنی دونوں رانیں کھولے ہوئے خوشبو لگا رہے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اے چچا! تمہیں (جنگ سے) کیا چیز روک رہی ہے؟ انھوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بیٹے! ابھی آتا ہوں۔ پھر وہ خوشبو لگانے لگے۔ پھر آئے اور (مجاہدین میں) بیٹھ گئے۔ پھر بتایا کہ اس جنگ میں مسلمانوں کو ذرا شکست ہوئی تو ثابت رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا کہ ہٹ جاؤ، ہم کو جگہ دو، ہم کافروں سے لڑیں گے۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں ایسا نہیں کرتے تھے بلکہ جم کر لڑتے تھے، تم نے تو (بھاگ کر) اپنے دشمنوں کو بری عادت ڈال دی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1232]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1232 in Urdu