مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
مشرکوں (اور کافروں) کے لیے بددعا کرنا، اللہ ان کو شکست دے اور ان پر زلزلہ برپا کر دے۔
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن مشرکوں کے لیے یہ بددعا کی تھی: ”اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے! حساب کے جلد لینے والے! اے اللہ! ان جماعتوں کو شکست دے، ان کے قدم اکھیڑ دے، ان کو بھگا دے (اے اللہ! ان کو بھگا دے اور ان کو ہلاک کر دے، بھگا دے، ڈگمگا دے)۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1263]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1263 in Urdu