🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مشرکوں کا دل بہلانے کے لیے، ان کی ہدایت کے لیے دعا کرنا (درست ہے)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ طفیل بن عمرو دوسی اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! قبیلہ دوس کے لوگوں نے نافرمانی کی اور پیروی سے انکار کر دیا، لہٰذا اللہ سے ان کے لیے بددعا کیجئیے۔ لوگ کہنے لگے کہ اب دوس ہلاک ہوئے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! دوس کو ہدایت دے اور ان کو دائرہ اسلام میں لے آ۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1265]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1265 in Urdu