مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جبہ سندس (ریشمی کپڑے) کا لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ریشمی کپڑے کے استعمال سے منع فرمایا کرتے تھے تو لوگ اس کو دیکھ کر تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے کہ جنت میں سعد بن معاذ (رضی اللہ عنہ) کے رو مال اس سے کہیں بہتر ہیں۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1377]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1377 in Urdu