مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک درخت ایسا ہے کہ اگر سوار اس کے سائے میں چلے تو سو برس تک چلتا رہے اور اگر تم چاہو تو اس آیت کو پڑھو: ”اور لمبے لمبے سائے۔“ (سورۃ الواقعہ: 30) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1379]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1379 in Urdu