مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا قول ”اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کیجئیے جبکہ وہ اپنے گھر کے لوگوں سے علیحدہ ہو کر ....“ الآیۃ۔ (سورۃ مریم: 61)۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے (شب معراج میں) عیسیٰ، موسیٰ اور ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا عیسیٰ علیہ السلام سرخ رنگ، گھونگھریالے بال اور چوڑے سینے والے تھے اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں، لمبے سیدھے بال والے، جیسے زط کے لوگ ہوتے ہیں۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1433]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1433 in Urdu