🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ تعالیٰ کا قول ”اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کیجئیے جبکہ وہ اپنے گھر کے لوگوں سے علیحدہ ہو کر ....“ الآیۃ۔ (سورۃ مریم: 61)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھ لیا تو اس سے کہا کہ کیا تو نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا ہرگز نہیں اللہ کی قسم! جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنی آنکھوں کو جھٹلا دیتا ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1438]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1438 in Urdu