مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
لوگوں کے وضو کے بچے ہوئے پانی کا استعمال کرنا۔
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میری خالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میری بہن کا (یہ) لڑکا بیمار ہے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو (سے بچے ہوئے) پانی کو پی لیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پس پشت کھڑا ہو گیا تو میں نے مہر نبوت کو دیکھ لیا (جو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان مثل حجلہ کی گھنڈی کے (تھی)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 145]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 145 in Urdu