علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الحجرات میں) ارشاد: اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد (آدم علیہ السلام) اور ایک ہی عورت حواء علیہ السلام سے پیدا کیا ....“۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کو کانوں کی طرح پاتے ہو، جو لوگ جاہلیت کے دور میں اچھے، شریف گنے جاتے تھے وہی اسلام کے دور میں بھی اچھے اور شریف ہیں بشرطیکہ دین کا علم حاصل کریں اور حکومت اور سرداری کے زیادہ لائق اس کو پاؤ گے جو حکومت اور سرداری کو بہت ناپسند کرتا ہو اور آدمیوں میں سب سے برا اس کو پاؤ گے جو دورخا (دوغلا) ہو، ان لوگوں میں ایک منہ لے کر آئے، دوسرے لوگوں میں دوسرا منہ لے کر جائے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1455]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1455 in Urdu