مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر تیار کیا اور اس کا سردار سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا (جو نوعمر اور کمسن تھے) بعض لوگوں نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی سرداری پر طعن کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگو!) اگر تم اسامہ کی سرداری پر طعن کرتے ہو تو اس سے پہلے تم نے اس کے باپ کی سرداری پر بھی طعن کیا، اللہ کی قسم! بیشک وہ (زید رضی اللہ عنہ) سرداری کے لائق تھا اور ان لوگوں میں سے تھا جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں اور اس کے بعد یہ (اسامہ رضی اللہ عنہ) بھی مجھے محبوب ترین لوگوں میں سے ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1541]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1541 in Urdu