مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے اور ان کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہ! خدیجہ (رضی اللہ عنہا) آپ کے پاس سالن کا یا کھانے کا یا پینے کا ایک برتن لا رہی ہیں جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو انھیں ان کے رب کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہنا اور انھیں جنت میں ایک گھر کی خوشخبری دینا جو ایک خولدار موتی کا ہو گا جس میں نہ شور ہو گا اور نہ کوئی تکلیف نہ تھکن (پریشانی وغیرہ) ہو گی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1574]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1574 in Urdu