مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
ہند بنت عتبہ ربیعہ رضی اللہ عنہا کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ! مجھے (اسلام لانے سے پہلے) ساری دنیا میں کسی ڈیرے (یعنی قوم) والوں کا ذلیل ہونا اتنا پسند نہ تھا جتنا آپ کے ڈیرے والوں کا ذلیل ہونا پسند تھا پھر آج کے دن مجھے ساری دنیا میں کسی ڈیرے والوں کا عزت دار ہونا اتنا پسند نہیں جتنا آپ کے ڈیرے والوں کا عزت دار ہونا پسند ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں بھی ایسا ہی سمجھتا ہوں ....۔“ اور باقی حدیث گزر چکی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1576]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1576 in Urdu