مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
”جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہارنا چاہی اور اللہ ان کا مدد گار تھا“۔ (سورۃ آل عمران: 122)
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے ترکش سے تیر نکال کر میرے سامنے رکھے اور فرمایا: ”(اے سعد رضی اللہ عنہ) تیر چلا تجھ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1620]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1620 in Urdu