مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں کھڑا کیا؟
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹنی پر سوار دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الفتح خوش الحانی سے پڑھ رہے تھے۔ (سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کے شاگرد معاویہ بن قرۃ) کہتے ہیں کہ اگر مجھے ڈر نہ ہوتا کہ لوگ میرے گرد جمع ہو جائیں گے تو میں اسی طرح خوش الحانی سے پڑھتا جیسے سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے پڑھ کر سنایا تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1663]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1663 in Urdu