🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ تعالیٰ کا قول ”کہہ دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف نازل کی گئی“ (سورۃ البقرہ: 136)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اہل کتاب یعنی یہودی تورات کو عبرانی زبان میں پڑھا کرتے تھے اور اس کا ترجمعہ عربی زبان میں مسلمانوں کو سمجھاتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی باتوں کو بالکل سچ بھی نہ مان لو (اس لیے کہ انھوں نے تورات میں تحریف کر لی ہے) اور بالکل جھوٹ بھی نہ کہو (اس لیے کہ شاید بعض آیات بلا تحریف بھی ہوں) بلکہ مجملاً یہ کہو کہ کہہ دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف نازل کی گئی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1719]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1719 in Urdu