مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا قول ”بیشک کافروں نے تمہارے مقابلے پر لشکر جمع کیے ہیں ....“ (سورۃ آل عمران: 177)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ((حسبنا اﷲ ونعم الوکیل)) سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اس وقت کہا تھا جب وہ آگ میں ڈالے گئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ کلمہ اس وقت کہا تھا جب لوگوں نے ان سے کہا: ”قریش کے کافروں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑنے کے لیے بہت بڑا لشکر جمع کیا ہے ان سے ڈرتے رہنا۔ یہ خبر سن کر صحابہ رضی اللہ عنہم کا ایمان بڑھ گیا اور انھوں نے یہی کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ ہی کافی ہے اور وہ اچھا کام کرنے والا ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1726]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1726 in Urdu