مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کے قول ”کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے“ کا بیان (سورۃ السجدہ: 17)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور ان کی طرف کسی کا وہم و گمان بھی نہ گیا ہو گا اور ان کے سامنے وہ نعمتیں جن کی تمہیں اطلاع ہے، بےحقیقت ہیں“ پھر یہ آیت پڑھی: ”کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1760]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1760 in Urdu