مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کے قول ”سخت خو ہے اس کے علاوہ بدذات ہے۔“ (سورۃ القلم: 13) کے بیان میں۔
سیدنا حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں جنتی لوگوں کی خبر نہ دوں (کہ وہ کون لوگ ہوتے ہیں)؟ جنتی ہر وہ شخص جو دنیا والوں کی نظر میں حقیر و ذلیل ہو اور اللہ کے بھروسے پر کسی بات کی قسم کھا لے تو اللہ اس کو پورا کر دے اور کیا میں تمہیں دوزخیوں کی خبر نہ دوں (کہ وہ کون لوگ ہوتے ہیں)؟ دوزخی شریر، مغرور، اور متکبر لوگ ہوتے ہیں۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1794]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1794 in Urdu