🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عورتوں کی غیرت اور ان کی ناراضگی کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو تو میں جان لیتا ہوں۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر پہچان لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو مجھ سے راضی ہوتی ہے تو (قسم کھاتے وقت یہ) کہتی ہے محمد کے رب کی قسم اور جب تو مجھ سے خفا ہوتی ہے تو کہتی ہے ابراہیم کے رب کی قسم! ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا جی ہاں (ٹھیک ہے) واللہ! یا رسول اللہ! میں صرف آپ کا نام چھوڑ دیتی ہوں (آپ کی محبت نہیں چھوڑتی)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1867]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1867 in Urdu