🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کی سفارش کرنا (بریرہ اس کو قبول کرے اور اس سے جدا نہ ہو)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بریرہ کا شوہر غلام تھا جس کا نام مغیث تھا گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں وہ (بیچارہ) اس کے پیچھے روتا پھر رہا ہے اور اس کے آنسو ڈاڑھی پر ٹپ ٹپ گر رہے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! کیا تم کو مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے عداوت پر تعجب نہیں آتا؟ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بریرہ! تو اس کے پاس چلی جا (تو اچھا ہے)۔ وہ بولی کہ یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے یہ حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں)! میں تو صرف سفارش کرتا ہوں۔ تو اس (بریرہ) نے جواب دیا کہ مجھے اس کی حاجت نہیں ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1879]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1879 in Urdu