مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
ایک صاع یا اس کے لگ بھگ پانی سے غسل کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کی کیفیت پوچھی گئی تو انھوں نے ایک صاع کے قریب (پانی کا) برتن منگوایا اور (اس سے) غسل کیا اور اپنے سر پر پانی بہایا اور ام المؤمنین کے اور پوچھنے والے کے درمیان موٹا پردہ حائل تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 188]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 188 in Urdu