مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
بچے کو گود میں لینا، پیار کرنا اور اس پر شفقت کرنا۔
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چند قیدی حاضر کیے گئے، ان میں ایک عورت (بھی) تھی اس کی چھاتیاں دودھ سے بھری ہوئی تھیں، دودھ ٹپکتا تھا اور جہاں بچہ اس کے پاس آتا اس کو پیٹ سے لگا کر دودھ پلا دیتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟“ ہم نے کہا کہ ہرگز نہیں جب تک اسے قدرت ہو گی وہ اپنے بچے کو آگ میں نہ ڈالے گی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس عورت سے بھی زیادہ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2014]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2014 in Urdu