🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مومنوں کا آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنا۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایسا ہے جیسے عمارت کا ایک حصہ دوسرے کو تھامے رہتا ہے۔ اور اپنی انگلیوں کو ملا کر مثال بیان کی کہ اس طرح ایک دوسرے سے مل کر قوت دیتے ہیں۔ (ایک بار ایسا ہوا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک شخص سائل یا حاجت مند آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمانے لگے: اس شخص کی مجھ سے سفارش کرو، تم کو ثواب ہو گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی زبان پر جو چاہتا ہے جاری کرتا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2026]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2026 in Urdu