مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
کیفیت حشر کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ننگے پاؤں، ننگے بدن، بغیر ختنہ کیے ہوئے اٹھائے جاؤ گے۔“ تو میں نے عرض کی یا رسول اللہ! مرد اور عورتیں ایک دوسرے (کے ستر) کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ وقت ایسا سخت ہو گا کہ اس چیز کا خیال بھی کوئی نہ کرے گا۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2123]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2123 in Urdu