مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
کیا (یہ جائز ہے کہ زمانہ) جاہلیت کے مشرکوں کی قبریں اکھاڑ دی جائیں اور ان مقامات پر مساجد بنا لی جائیں؟
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ایک گرجا حبشہ میں دیکھا تھا، اس میں تصویریں تھیں۔ تو انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں میں جب کوئی نیک مرد ہوتا اور وہ مر جاتا تو اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے اور اس میں یہ تصویریں بنا دیتے۔ یہ لوگ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن بدترین مخلوق ہیں۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 271]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 271 in Urdu