مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
فجر (کی نماز) میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمام نمازوں میں قرآن پڑھا جاتا ہے پھر جن (نمازوں) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بلند آواز سے پڑھ کر) ہمیں سنایا (ان میں) ہم (بھی) تم کو سناتے ہیں اور جن میں (آہستہ آواز سے پڑھ کر) ہم سے چھپایا (ان میں) ہم (بھی) تم سے چھپاتے ہیں اور اگر سورۃ الفاتحہ سے زیادہ نہ پڑھو تو بھی کافی ہے اور اگر زیادہ پڑھ لو تو بہتر ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 443]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 443 in Urdu