مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کو اس قدر نماز پڑھنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں سوج جاتے۔
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر قیام فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں یا (یہ کہا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں پنڈلیوں پر ورم آ جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جاتا تھا (کہ اس قدر عبادت شاقہ نہ کیجئیے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرماتے تھے: ”کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں؟“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 595]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 595 in Urdu