مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جس شخص کا آخری کلام لا الہٰ الا اللہ ہو، اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس ایک آنے والا میرے پروردگار کے پاس سے آیا اور اس نے مجھے خبر دی یا یہ فرمایا: ”مجھے بشارت دی کہ جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرے گا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو وہ جنت میں ہو گا۔“ میں نے عرض کی اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ چوری کی ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ زنا کیا ہو اگرچہ چوری کی ہو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 633]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 633 in Urdu