🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جنازہ کے ہمراہ جانے کی فضیلت۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا گیا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو شخص جنازہ کے ہمراہ جائے اس کو ایک قیراط ثواب ملے گا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس پر ہمیں بہت سی احادیث سناتے تھے۔ (پھر انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کرایا) تو انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی تصدیق کی اور کہا کہ ہاں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا فرماتے ہوئے سنا ہے تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ پھر تو ہم نے بہت سے قیراطوں (یعنی ثواب) کا نقصان کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 670]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 670 in Urdu