مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
لوگوں کا میت کی تعریف کرنا کیسا ہے؟
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ ایک جنازہ سامنے سے لے کر گزرے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس کی تعریف کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر لوگ دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو انہوں نے اس کی برائی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ کیا چیز واجب ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی تم نے تعریف کی اس کے لیے جنت اور جس کی تم لوگوں نے برائی بیان کی اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی اور تم لوگ زمین میں اللہ کی طرف سے گواہ ہو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 686]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 686 in Urdu