مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
عذاب قبر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
سیدنا براء بن عازب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مومن اپنی قبر میں اٹھا کر بٹھایا جاتا ہے اور اس کے فرشتے آتے ہیں پھر وہ شہادت دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں پس اللہ تعالیٰ نے (سورۃ ابراہیم کی آیت: 27 میں) جو فرمایا ہے کہ: ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا کی زندگی اور آخرت میں توحید پر مضبوط رکھتا ہے۔“ کا یہی مطلب ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 688]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 688 in Urdu