🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ہر مسلمان پر صدقہ (واجب) ہے پھر اگر کسی کو مقدور نہ ہو تو وہ اچھی بات پر عمل کرے۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر صدقہ دینا ضروری ہے۔ تو لوگوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی! اگر کسی کو مقدور نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرے اور خود فائدہ اٹھائے اور صدقہ دے۔ تو لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صاحب حاجت مظلوم کی فریاد رسی کرے۔ لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ اچھی بات پر عمل کرے اور برائی سے باز رہے یہی اس کے لیے صدقہ ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 730]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 730 in Urdu