مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
امام کا صدقہ (دینے) والے کے لیے دعا کرنا اور رحمت کی خواستگاری کرنا (مسنون ہے)۔
سیدنا عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا صدقہ لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ: ”اے اللہ! فلاں شخص کی اولاد پر مہربانی فرما۔“ چنانچہ ایک مرتبہ میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا صدقہ لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ابی اوفی کی اولاد پر مہربانی فرما۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 761]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 761 in Urdu