🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عرفات سے واپسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دینا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوڑے سے اشارہ فرمانا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (عرفات سے واپسی پر) چلے (وہ کہتے ہیں کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے بہت زیادہ شور اور اونٹوں کو مارنے کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کوڑے سے ان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”اے لوگو! سکون کو قائم رکھو، کیونکہ اونٹوں کا دوڑانا کوئی نیکی نہیں ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 833]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 833 in Urdu