مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
احرام والے شخص کو چاہیے کہ وہ شکار کرنے میں کسی غیر احرام والے شخص کی اعانت نہ کرے۔
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مقام قاحہ میں مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر تھے اور ہم میں سے کچھ لوگ احرام کی حالت میں تھے اور کچھ بغیر احرام کے تھے اور پھر پوری حدیث بیان کی دیکھیں باب: اگر بغیر احرام کے آدمی شکار کرے اور احرام والے کو ہدیتاً دے تو احرام والے کے لیے اس کا کھانا جائز ہے۔۔۔) بیان کی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 885]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 885 in Urdu