مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو شخص کعبہ تک پیدل جانے کی منت مانے۔
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل جانے کی نذر مانی اور مجھ سے کہا کہ میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کروں۔ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو چاہیے کہ تھوڑا پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 901]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 901 in Urdu