🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رات کو علم کی باتیں کرنا (ناجائز نہیں)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں ایک شب اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں سویا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اس دن) ان کی شب میں انھیں کے ہاں تھے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز (مسجد میں) پڑھی پھر اپنے گھر میں آئے اور چار رکعتیں پڑھیں اور سو رہے پھر بیدار ہوئے اور فرمایا: چھوٹا لڑکا سو گیا؟ یا اسی کی مثل کوئی لفظ فرمایا پھر (نماز پڑھنے) کھڑے ہو گئے اور میں (بھی وضو کر کے) آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو آپ نے مجھے اپنی داہنی جانب کر لیا اور پانچ رکعتیں پڑھیں اس کے بعد دو رکعتیں (سنت فجر) پڑھیں پھر سو رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹے لینے کی آواز میں نے سنی پھر آپ نماز (فجر) کے لیے (مسجد تشریف لے گئے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 97]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 97 in Urdu