مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کی راہ میں سواری دینے کی فضیلت۔
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرا (سواری کا) جانور جاتا رہا، اب مجھے سواری دیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس سواری نہیں ہے۔ ایک شخص بولا یا رسول اللہ! میں اسے وہ شخص بتلا دوں جو سواری دے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی نیکی کی راہ بتائے، اس کو اتنا ہی ثواب ہے جتنا نیکی کرنے والے کو ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1101]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1101 in Urdu