مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت جہاد باقی ہے۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد ہے اور نیت ہے اور جب تم سے جہاد کو نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکلو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1186]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1186 in Urdu