مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ (یعنی نبوت میں چھیالیس اہم چیزیں ہوتی ہیں ان میں ایک سچا خواب ہے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1519]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ (یہ باب اور حدیث تحقیق البانی والی کتاب میں نہیں ہے) [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1519M]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1519 in Urdu