🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
زہر اور زہر ملی بکری (کا گوشت) کھانے کا بیان۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودیہ عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زہر ملا کر بکری کا گوشت لائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا۔ پھر وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ یہ تو نے کیا کیا؟ وہ بولی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مار ڈالنا چاہتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تجھے اتنی طاقت دینے والا نہیں (کہ تو اس کے پیغمبر کو ہلاک کر سکے)۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم اس کو قتل نہ کر دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں (یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس پر رحم تھا اور اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر برحق تھے ورنہ اگر بادشاہ ہوتے تو اس عورت کو قتل کراتے) راوی نے کہا کہ میں ہمیشہ اس زہر کا اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلق کے کوے میں پاتا رہا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1542]

Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1542 in Urdu