🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کثرت سے عطیات دینے کے بیان میں۔
ابن شہاب سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ فتح مکہ کے موقعہ پر جہاد کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ مسلمانوں کو لے کر نکلے اور حنین میں لڑائی کی تو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین اور مسلمانوں کی نصرت فرمائی۔ اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مال غنیمت سے) صفوان بن امیہ کو سو اونٹ دیئے۔ پھر 100 اونٹ دیئے۔ پھر 100 اونٹ دیئے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ صفوان نے کہا کہ اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جو کچھ دیا، دیا۔ اور (اس سے قبل) میری نگاہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ برے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مجھے دیتے رہے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری نگاہ میں سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہو گئے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1588]

Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1588 in Urdu