مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
انصار کے فضائل کا بیان۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ آیت کہ ”جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہار دینے کا قصد کیا اور اللہ ان دونوں کا دوست ہے“ (آل عمران: 122) ہم لوگوں یعنی بنی سلمہ اور بنی حارثہ کے بارے میں اتری۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ آیت نہ اترتی، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ”اور اللہ ان دونوں کا دوست ہے“۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1723]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1723 in Urdu